تل ابیب: مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا ایرانی حملے پر اسرائیل کے ردعمل کا انتظار کررہی ہے۔ دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ تل ابیب اپنا ردعمل ایرانی فوجی مقامات تک محدود کرنے پر دے گا جس پر اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر سخت موقف کا اظہار کررہے ہیں۔انتہا پسند وزیر نے منگل کو پریس بیانات میں کہا کہ اسرائیل کے پاس اب “ایران پر حملہ کر کے سانپ کا سر کچلنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جراتمندانہ فیصلے کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تل ابیب غزہ کی پٹی میں ایندھن لانا بند کر دیتا تو وہ قیدیوں کی واپسی میں کامیاب ہو جاتا۔