ایران کو یوروپی طبی امداد پر اعتراض نہیں: ٹرمپ

   

واشنگٹن ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے درمیان ایران کو یوروپ کی جانب سے میڈیکل سپلائی پر امریکہ کو اعتراض نہیں۔ 31 مارچ کو یوروپی ممالک میں پہلی مرتبہ ایک ٹریڈ میکانزم کا استعمال کرتے ہوئے امریکی تحدیدات کے باوجود ایران کو طبی اشیاء بھیجے تھے۔