ایران کی روس کیساتھ دفاعی تعلقات میں پیشرفت : موساد

   

تل ابیب : موساد کے سربراہ ڈیوڈ پارنیا نے خبردار کیا ہے کہ ایران روس کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو گہرا کر رہا ہے اور اسے جدید ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔اسرائیلی اخبار “دی یروشلم پوسٹ” کے مطابق پارنیا نے مزید کہا کہ خفیہ ایجنسی نے حالیہ مہینوں میں ایران کی طرف سے اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردانہ حملے کرنے کی سنگین کوششوں کا سراغ لگایا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ موساد نے مہینوں پہلے خبردار کیا تھا کہ ایران روس کی مدد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اب یہ ہتھیار روسی فوج تک پہنچ چکے ہیں۔پارنیا کے بہ قول “ایران کے جھوٹ کے باوجود اسرائیل نے روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کو نمایاں کیا ہے۔”انہوں نے کہا کہ “ایرانی جھوٹ ہمارے لیے نیا نہیں ہے۔ مغرب میں ایسے عناصر موجود ہیں جو ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کا مطالبہ کرتے ہیں اور خود معاہدے میں موجود ایرانی جھوٹ کو صریح نظر انداز کرتے ہیں۔”پارنیا نے نشاندہی کی کہ موساد وہ واحد انٹیلی جنس سروس ہے جو ایران کے کاموں سے حیران نہیں ہوئی۔