ایران کے نیو کلیر پاور پلانٹ کے قریب زلزلہ کے جھٹکے

,

   

تہران:  ایران میں جمعہ کو زلزلہ محسوس کیا گیا جس کا مبدا ملک کے واحد نیوکلیئر پاور پلانٹ سے محض 50 کیلومیٹر (30 میل) کی دوری پر نوٹ کیا گیا۔ متعلقہ عہدیداروں نے بتایا کہ فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع وصول نہیں ہوئی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے کہا کہ 5.1 کی شدت کا زلزلہ شہر بورزجان کے 44 کیلومیٹر جنوب مشرق میں 38 کیلومیٹر کی گہرائی میں پیش آیا۔

یہ بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 45 کیلومیٹر مشرق کا حصہ ہے۔ ایرانی حکام نے ابتداء میں 4.9 کی شدت بتائی تھی۔