ایران: یونان نے ایرانی پٹرول ٹینکر کو چھوڑ دیا

   

تہران : ایران نے کہا ہے کہ یونان نے، امریکہ کی طلب پر تحویل میں لئے ہوئے، ایرانی پٹرول ٹینکر کو رہا کر دیا ہے۔ایران وزارت خارجہ نے موضوع کے بارے میں جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ایران اور یونان کے درمیان سمجھوتہ طے پانے کے بعد ایرانی پٹرول ٹینکر بحری جہاز 6 ماہ کے بعد ایران پہنچنے کے لئے یونان کے کھْلے پانیوں سے نکل آیا ہے۔تہران ا ور ایتھنز کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کی رْو سے یونان کے ایرانی بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد 27 مئی کو ایران کی طرف سے خلیج بصرہ میں تحویل میں لئے گئے 2 یونانی پرچم بردار بحری جہازوں کو بھی بیک وقت رہا کر دیا گیا ہے۔کل یونان انتظامیہ کے نمائندوں کے دورہ تہران کے دوران ، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے، سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ سمجھوتے کی رْو سے فریقین بحری سلامتی کے فروغ کے لئے ضروری باہمی تعاون کو ایجنڈے پر رکھیں گے۔واضح رہے کہ یونان نے 25 مئی کو امریکہ کی طلب پر ایران کے پٹرول بردار بحری جہاز ‘لانا’ کو تحویل میں لے لیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے ساتھ ٹینکر کے پٹرول کو بھی قبضے میں لے لیا گیا تھا۔