ایرو انڈیا شو کے پارکنگ زون میں آتشزدگی ، 300کاریں خاکستر

,

   

بنگلورو۔23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یلاہانکا ایرفورسیس اسٹیشن کے پارکنگ زون میں آج اچانک مہیب آگ بھڑک اُٹھی جس میں 300موٹر گاڑیاں خاکستر ہوگئیں۔ اس مقام پر 12 واں ایرو انڈیا شو جاری ہے۔ آتشزدگی میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ ڈی جی پی فائر سرویسیس ایم این ریڈی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ایرو شو کے پارکنگ علاقہ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجہ میں 100 کاریں خاکستر ہوگئیں۔ متصلہ کاروں کو ہٹاکر ان کے اور جھلسی ہوئی کاروں کے درمیان فاصلہ کرتے ہوئے قابو پالیا گیا۔سوکھی گھاس اور تیز ہواؤں کے سبب آگ پھیل گئی تھی۔