ایسٹرن زونل کونسل اجلاس میں وزیر داخلہ ہجومی تشدد پر بات کرسکتے ہیں‘ وزرات داخلہ نے واضح کردیا ہے کہ اعلی سطحی عہدیدار ہی شرکت کریں گے

,

   

مذکورہ میٹنگ کا ایجنڈہ تیارکیاجارہا ہے۔ عہدیداروں نے بتاکہ اب تک پانچ سالوں میں سولہہ ایسے اجلاس منعقد کئے گئے ہیں‘ جس میں 750سے زیادہ مسائل جو ریاستوں کے مابین ہیں اس پر بات چیت کی گئی ہے‘جس میں سے پانچ سو کو حل کرلیاگیاہے

نئی دہلی۔ وزرات داخلہ نے واضح کردیا ہے کہ 23اکٹوبر کے روز منعقدہ ایسٹرن زونکونسل کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں چا ریاستوں کے چیف سکریٹریز شرکت کریں گے جبکہ مرکزی وزیر داخلہ کی شرکت نہیں کریں گے۔

ایڈیشنل ڈی جی وسودھا گپتا نے ایک ای میل میں کہاکہ”مذکورہ اسٹانڈگ کمیٹی میٹنگ برائے ایسٹرن زونل کونسل کا 23اکٹوبر2019کو انعقاد عمل میں ائے گا‘ جس میں چیف سکریٹریز او رسینئر عہدیدارو ں جو چار ریاستوں پر مشتمل ہوں گے اور وہ جو حکومت ہند سے مختلف مرکز اورریاست اور بین ریاستی مسائل پر بات چیت کے خواہاں ہیں شرکت کریں گے۔

زیر التوا مسائل پر چیرمن(یونین ہوم منسٹر) کی ہدایت پر بات چیت اجلاس کا اہم مقصد ہوتا ہے“۔مذکورہ میٹنگ کا ایجنڈہ تیارکیاجارہا ہے۔

عہدیداروں نے بتاکہ اب تک پانچ سالوں میں سولہہ ایسے اجلاس منعقد کئے گئے ہیں‘ جس میں 750سے زیادہ مسائل جو ریاستوں کے مابین ہیں اس پر بات چیت کی گئی ہے‘جس میں سے پانچ سو کو حل کرلیاگیاہے۔ مذکورہ میٹنگ کے بعد ہوم منسٹر کی زیر قیادت ایسٹرن کونسل میٹنگ کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔

عہدیداروں نے مزید کہاکہ مذکورہ چار ریاستیں بائیں بازو شدت پسندی(ایل ڈبلیو ای) سے متاثر ہیں۔خفیہ جانکاری کے مطابق ماؤسٹ کوشش کررہے ہیں جھارکھنڈ‘ بہار‘ اڈیشہ میں دوبارہ سرگرم ہوں۔

ہوم سکریٹری نے ان ریاستوں کو اڈوئزری بھی ارسال کی ہے اور ضروری اقدامات اٹھانے کا استفسار بھی کیاہے“۔ چار مغربی ریاستوں میں ہجومی تشدد کے واقعات بھی رونماہوئے جس میں جھارکھنڈ او ربہار میں اس طرح کے واقعات زیادہ ہیں۔

اس کے علاوہ پرتشدد واقعات میں بھی بہار کے علاوہ ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان مغربی بنگال میں تصادم کے واقعات پر مشتمل رپورٹ ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جھارکھنڈ پولیس نے تبریز انصاری ہجومی تشدد قتل واقعہ میں ملزمین کے خلاف الزامات سے دستبرداری اختیار کرلی تھی مگر مرکزی وزرات داخلہ کی مداخلت کے بعد الزامات کو دوبارہ بحال کردیاگیا۔

جائزہ اجلاس کے دوران شاہ چیف منسٹر سے ایل ڈبلیو ای کو کم کرنے کے متعلق مضبوط اقدامات اٹھانے کا بھی استفسار کریں گے