شادنگر ۔ 15 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خصوصی ووٹر فہرست نظرثانی (SIR) پروگرام سے عوام کو بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہیے، یہ بات شادنگر رکن اسمبلی ویرلاپلی شنکر نے کہی۔ آج رنگا ریڈی ضلع کے شادنگر میونسپلٹی کے حدود میں واقع وارڈ نمبر 12، 13 اور 14 کے علاوہ بوتھ نمبر 227، 228، 231 اور 234 میں جاری ایس آئی آر عمل کا رکن اسمبلی نے اچانک دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بوتھ مراکز پر ووٹروں سے ملاقات کرتے ہوئے اینیومریشن فارموں کے اندراج، تفصیلات کی جانچ اور درخواستوں کی وصولی کے عمل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر اہل ووٹر اپنی تفصیلات درست طور پر درج کروائے اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ایس آئی آر عمل کو مکمل کرے۔ رکن اسمبلی نے حکام اور بی ایل اوز کو ہدایت دی کہ عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کے بغیر خدمات فراہم کی جائیں۔ اس پروگرام میں مونسپل چیئرمین اگنور بسویشور، نائب چیئرمین آندے موہن، مارکیٹ کمیٹی نائب چیئرمین محمد علی خان بابر ، مونسپل کمشنر سنیتا ریڈی، کونسلرز دلیپ، رضوانہ بیگم، مبارک علی خان، ٹاؤن کانگریس صدر نلمونی شری دھر، کوآپشن ممبر سید قدیر ، فرخنگر منڈل کانگریس صدر رائیکل سرینواس، تپاکولا شیکھر، نوین، گنگامونی ستیا، روی تیجا، سیتارام، پردیپ مدیراج، بی ایل اوز، پارٹی قائدین، کارکنان اور دیگر افراد موجود تھے۔