ایس ایس سی امتحانی مراکز کی کھڑکیوں کو کپڑے سے بند کرنے کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔/9 اپریل، ( سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات میں پرچہ جات کے افشاء کو روکنے محکمہ تعلیم نے بعض اہم فیصلے کئے ۔ پرچہ جات کو باہر آنے سے روکنے امتحانی مراکز کی کھڑکیوں کو ہرے کپڑے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ عہدیداروں نے نئی ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق امتحانی مراکز پر چوکسی اور نگرانی میں اضافہ کیا جائیگا۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سیل فون کے ساتھ کسی کو داخلہ کی اجازت نہ دیں۔ عہدیداروں کو بھی سیل فون کے ساتھ مرکز میں داخلہ کی اجازت نہیں رہیگی۔ امتحانی مراکز کی تمام کھڑکیوں کو ہرے کپڑے سے بند کرکے روشنی کے متبادل انتظامات کئے جائیں گے۔ر