ایس ایس سی اور انٹر کے بہتر نتائج کیلئے کوشش کریں

   

اقلیتی اقامتی اسکول نارائن پیٹ میں ویجلنس عہدیداروں کا دورہ ، اساتذہ سے بات چیت

نارائن پیٹ /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اقلیتی اقامتی اسکول اور جونئیر کالج نارائن پیٹ کا ٹمریز ویجلنس آفیسر متحدہ ضلع محبوب نگر مسٹر ضمیر احمد حان و جناب محمود عالم خان نے اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان عہدیداروں نے اسکول و کالج کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ انہوں نے احاطہ میں موجودہ مطبخ ، بیت الخلاؤں ، رہائش گاہوں ، کمرے جماعتوں و دیگر شعبوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ان عہدیداروں نے تعلیمی شعبہ کے اساتذہ و لکچررس کو ہدایت کی کہ دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے صد فیصد نتائج کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں اور متحدہ ضلع میں اسکول اور کالج کے نتائج کو پہلا مقام دلانے کیلئے سخت محنت کریں ۔ انہوں نے اسکول و کالج کو طلباء کو نئے وائرس و انفکشن سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ اس کیلئے اسکول و کالج کے اندرونی حصہ احاطہ اور بیتا لخلاؤں کی خصوصی طور پر صفائی کیلئے روزآنہ کی بنیاد کام انجام دیں ۔ ان عہدیداروں نے دوپہر کے کھانے والی غذا کا مشاہدہ کیا اور معیاری غذا کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل مسٹر جگدیشور ریڈی وارڈن ، جناب کاظم حسین ، جناب محمد امتیاز و دیگر اساتدہ و اسٹاف موجود تھے ۔