ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات

   

حیدرآباد۔7جون(سیاست نیوز) ریاست میں ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا 10جون سے آغاز ہوگا جو کہ 24جون تک جاری رہیں گے ۔ ناظم سرکاری امتحانات مسٹر بی سدھاکر نے آج جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے اوقات کار صبح 9:30تا 12:15 رہیں گے اور ریاست بھر میں ان امتحانات کے انعقاد کے لئے 260مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہو ںنے بتایا کہ ان امتحانات میں جملہ 61ہزار 431 امیدوار حصہ لیں گے جن کا تعلق 7ہزار642 اسکولوں سے ہے۔ بی سدھاکر نے بتایا کہ ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں میں 36ہزار 931لڑکے اور 24ہزار 500 لڑکیاں شامل ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ امتحانات کے پرامن انعقاد کے لئے انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے اور تمام امتحانی مراکز کے قریب امن و ضبط کی برقراری کیلئے دفعہ144نافذ رہے گی ۔ علاوہ ازیں امیدوارو ںکو الکٹرانک اشیاء اور موبائیل ساتھ رکھنے کی قطعی اجازت حاصل نہیں رہے گی۔