ایس ایس سی ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے ہال ٹکٹس

   

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) ڈائرکٹوریٹ سرکاری امتحانات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگسٹ میں منعقد شدنی ایس ایس سی ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات سے متعلق نامینل رولس اور ہال ٹکٹس سکینڈری اسکولس کے ہیڈ ماسٹرس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جنھیں www.bse.telangana.gov.in پر پیش کیا گیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات
حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 2022 ء کے حصہ کے طور پر پریکٹیکل امتحانات 26 تا 30 جولائی منعقد کئے جائیں گے۔ طلبہ ان کے ہال ٹکٹس متعلقہ کالجس سے حاصل کرسکتے ہیں۔
VTGCET فیز ۔ II ، داخلہ فہرست جاری
حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) وی ٹی جی سیٹ کے ذریعہ 2022-23 کے لئے سوشل، ٹرائبل، بی سی اینڈ جنرل ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس میں کلاس V میں داخلہ کے لئے فیز ۔ II میں منتخب طلبہ کی فہرست کل جاری کردی گئی ہے۔ منتخب امیدواروں کو 24 تا 29 جولائی ان کے متعلقہ اداروں میں رپورٹ کرنا ہوگا۔