ایس پی جی ترمیمی بل لوک سبھا میں متعارف، کانگریس کا احتجاج

   

نئی دہلی 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی نے اپوزیشن ارکان کے شوروغل اور نعرہ بازی کے درمیان اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) میں ترمیم سے متعلق بل آج لوک سبھا میں پیش کردیا۔ گاندھی خاندان کو 31 سال سے فراہم کردہ یہ خصوصی سکیورٹی واپس لئے جانے کے بعد ایوان میں یہ مسودہ قانون پیش کیا گیا ہے۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق سابق وزرائے اعظم کے ارکان خاندان اس اعلیٰ ترین سکیورٹی ڈھال کے مستحق نہیں رہیں گے۔ چنانچہ ایس پی جی کمانڈرس اب صرف وزیراعظم کی ہی حفاظت کریں گے۔