ایشیاء کپ : پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ میں ہندوستان کو ہرایا

   

دبئی : ایشیاء کپ کے سوپر4 مرحلہ میں پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں اپنے روایتی حریف ہندوستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جبکہ ابھی ایک گیند باقی تھی۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر پاکستان نے ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ہندوستان نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹوں پر 181 رنز اسکور کئے۔ جواب میں پاکستان کی شروعات اچھی ہوئی اور ابتداء ہی سے میچ پر اس کی گرفت رہی تاہم بابراعظم اور رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ پھر دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوگیا تھا۔ پاکستان کے ناتجربہ کار کھلاڑی خوشدل شاہ اور آصف علی نے ٹیم کو جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ محمد نواز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 6 ستمبر کو انڈیا کا سری لنکا سے جبکہ 7 ستمبر کو پاکستان کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا۔