ایشیا کپ : پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرایا

   

شارجہ : ایشیا کپ میں پاکستان نے آج افغانستان کو سنسنی خیز انداز میں صرف ایک وکٹ سے ہرایا جبکہ 4 گیندیں باقی تھیں۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں اتوار 11 ستمبر کو اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ جاریہ سوپر4 مرحلہ میں پاکستان اور سری لنکا دونوں نے دو ، دو کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ افغانستان اور ہندوستان دونوں ایک بھی میچ نہیں جیت سکے۔ بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور افغانستان کو 20 اوورس میں 129/6 تک محدود رکھا۔ تاہم پاکستانی بیٹسمینوں نے آسان ٹارگٹ کو مشکل بنا لیا۔ ایک مرحلہ پر پاکستان 97/4 سے 118/9 تک گھٹ گیا تھا لیکن دسویں نمبر پر وسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر جیت دلائی۔ شاداب خان کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔