ایشیا کپ : ہندوستان کی پاکستان کیخلاف بڑی جیت

   

کولمبو : ایشیا کپ میں سوپر 4 مرحلے کے میچ میں ہندوستان نے آج پاکستان کو بری طرح ہرایا ۔ گزشتہ روز بارش کے سبب ملتویہ مقابلے کو آج آگے بڑھایا گیا ۔ بارش نے آج بھی کھیل بگاڑا لیکن میچ کو نتیجہ خیز بننے سے نہیں روک سکی ۔ شاہین شاہ آفریدی زیرقیادت طاقتور بولنگ اٹیک آج حیران کن طورپر پسپا ہوا جب ویراٹ کوہلی (مین آف دی میچ ) اور کل کے دیگر ناٹ آؤٹ بیاٹر لوکیش راہول دونوں نے بولنگ کا کچومر نکالا ۔ ویراٹ کے 122 اور راہول کے 111 کی مدد سے ٹیم انڈیا نے 356/2 اسکور کئے ۔ جوابی اننگز میں پاکستان 128 پر آل آؤٹ ہوا ۔ کلدیپ یادو نے 5 وکٹیں حاصل کئے ۔