جموں : فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ (ایف اے اے )پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی نے جمعے کے روز جموں کے چھ اضلاع میں 37مقامات پر چھاپے مارے جس دوران اہم کاغذات کو ضبط کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے جموں کے چھ اضلاع ڈوڈہ ، ریاسی ، راجوری ، سانبہ اور اُدھم پور میں بیک وقت چھاپے مارے ۔معلوم ہوا ہے کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات کے پرچے قبل از وقت افشاں ہونے کے معاملے میں سی بی آئی نے چھ اضلاع میں 37 مقامات پر چھاپے مارے اور رہائشی مکانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی ۔ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے تالاب تلو جموں اور سانبہ میں سی آر پی ایف کے دو آفیسران کے گھروں کی بھی تلاشی لی جبکہ دو فاریسٹ گارڈوں جن کی شناخت دیپک شرما ساکن جموں اور امریک سنگھ کے بطور ہوئی ہے ۔