ایلنگوون کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں

   

چینائی : سینئر کانگریس رہنما اور ایروڈ ایسٹ کے رکن اسمبلی ای وی کے ایس ایلنگوون کی آخری رسوم آج شام پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔اسپتال کے بلیٹن میں بتایا گیا کہ سابق مرکزی وزیر و ٹاملناڈو کانگریس کے سابق صدر ایلنگوون کو 13 نومبر کو سانس اور دل کی بیماریوں کی وجہ سے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، وہ گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ٹاملناڈو کے چیف منسٹر و ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن، ڈپٹی چیف منسٹر ادیانیدھی اسٹالن، ڈی ایم کے وزرا، ٹی این سی سی صدر کے سیلواپیرنتھگئی سمیت کانگریس کے رہنما اور دیگر قائدین نے آج پھر ایلنگوون کو خراج عقیدت پیش کیا۔آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر بھی کئی سیاسی قائدین و دیگر موجود تھے ۔