ایل آئی سی ساوتھ زون کا 35000 کروڑ روپئے پریمیم کا ریکارڈ

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : زونل منیجر ساوتھ سنٹرل زون (تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور کرناٹک ) ٹی سی سشیل کمار نے زون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اطلاع دی کہ زون کی جملہ پریمیم آمدنی ختم مالیاتی سال پر 35000 کروڑ روپئے سے زیادہ ہوجانے کا یقین ہے ۔ ختم دسمبر 2018 تک یہ 35000 کروڑ روپئے ہوچکی ہے ۔ اس کے نئے پروگرام جیون شانتی سے 750 کروڑ روپئے آمدنی متوقع ہے جو ختم دسمبر تک 2000 کروڑ روپئے متوقع ہے ۔ ختم دسمبر تک مختلف کلیمس کی ادائیگیوں میں 25000 کروڑ روپئے سے زیادہ ادائیگی کی گئی ہے ۔ میسور اور کریم نگر کے سانحوں میں LIC کے خلوص اور وابستگی کا ثبوت مل چکا ہے ۔۔