حیدرآباد۔/21 جولائی ، ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ایمسیٹ انجینئرنگ کے نتائج آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں جاری کئے جانے کے امکانات ہیں۔ ایمسیٹ انجینئرنگ کے امتحانات میں ریاست بھر سے 1,58,812 امیدواروں نے شرکت کی۔ 18 جولائی سے 20 جولائی تک مسلسل تین دن دو سیشنس میں ایمسیٹ امتحان منعقد ہوا۔ ایمسیٹ کے کنوینر نے بتایا کہ ریاست بھر سے ایمسیٹ انجینئرنگ امتحان میں شرکت کیلئے 1,72,273 امیدواروں نے درخواستیںدیں۔ اگریکلچر کے امتحان کے انعقاد کے بعد انجینئرنگ اور اگریکلچر کے نتائج ایک ساتھ جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔ عہدیداروں کے مطابق 7 اگسٹ کے بعد ایمسٹ کے نتائج جاری کئے جاسکتے ہیں۔ ایمسیٹ انجینئرنگ امتحانات کا چہارشنبہ کواختتام عمل میں آیا۔ ریاست میں بارش کے باعث امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی تھی۔ اس طرح اگریکلچر اور میڈیکل انٹرنس امتحانات 30 اور 31 جولائی کو ہوں گے۔