ایمسیٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : (سیاست نیوز) : انٹر میڈیٹ ایم پی سی ، بی پی سی امتحان دئیے طلبہ کے لیے تلنگانہ کا ایمسیٹ ایم پی سی گروپ کے لیے 3 ، 4 مئی اور 6 مئی کو مقرر ہے اور بی پی سی گروپ کے لیے ایمسیٹ 8 اور 9 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ یہ انٹرنس امتحان مکمل کمپیوٹر پر CBT رہے گا ۔ اس لیے مختلف امتحانی مراکز بنائے گئے ۔ حیدرآباد میں پانچ زونس ہیں ۔ سنٹرل زون جس میں عابڈس ، سکندرآباد ہیں ۔ اس کو پہلی ترجیح دے سکتے ہیں آخری تاریخ تک انتظار کرنے پر امتحانی مراکز دور دراز مقامات پر رہیں گے ۔ ادارہ سیاست ، کے تحت ایمسیٹ کی کوچنگ کلاس 16 مارچ سے شروع کی جارہی ہے ۔ چارمینار ، مہدی پٹنم آصف نگر کوچنگ سنٹرس ہیں ۔ اس کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجسٹریشن کریں ۔۔