ایم ایس پی سمیت دیگر مطالبات پورے ہونے تک تحریک جاری رہے گی:راکیش ٹکیت

,

   

سنیکت کسان مورچہ کے ذریعہ پیر کو منعقد کسان مہا پنچایت میں ٹکیٹ نے کہا کہ تحریک میں ہلاک ہوئے 750 سے زیادہ کسانوں کو شہید کا درجہ دینے، ان کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے اور ایم ایس پی کا قانون بنانے، مملکتی وزیر اجے مشرا ٹینی کو وزیر کے عہدے سے برخاست کرنے سمیت دیگر مطالبات پورے ہونے تک تحریک جاری رہے گی۔لکھنؤ کے ایکو گارڈن میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹکیٹ نے تحریک کاروں سے بار بار بات کرنے کے حکومت کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں آرام سے بیٹھنے والوں کی زبان الگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ایم ایس پی کے لئے قانون بننا چاہئے۔ جس سے کسانوں کا فائدہ ہو، یہ ہمارے اہم مطالبات ہیں۔