محبوب آباد۔ وزیر بہبودی خواتین و اطفال و قبائل ستیہ وتی راتھوڑ نے ٹی آر ایس ورکرس پر زور دیا کہ وہ ورنگل ۔ کھمم ۔ نلگنڈہ گریجویٹ ایم ایل سی انتخاب میں پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کیلئے جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرس کو چاہئے کہ بھاری تعداد میں گریجویٹس کے ناموں کا ووٹر لسٹ میں اندراج کروائیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ٹی آر ایس اس انتخاب میں کامیابی حاصل کریگی ۔