بھونگیر تک توسیع دینے کانگریس رکن پارلیمنٹ وینکٹ ریڈی کی وزیر ریلویز سے نمائندگی
حیدرآباد۔/24 فروری، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سسٹم
(MMTS)
کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے اور اسے بھونگیر تک توسیع دینے کی درخواست کی ہے۔ نئی دہلی میں مرکزی وزیر ریلویز سے ملاقات کرتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے یادداشت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم ٹی ایس ریلوے سرویس کے دوسرے مرحلہ کے کام میں تاخیر ہورہی ہے۔ دوسرے مرحلہ کے تحت ٹرین سرویس کو رائے گیری ضلع بھونگیر تک توسیع دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ایم ایم ٹی ایس کی منصوبہ بندی کے باوجود ریاستی حکومت نے درکار فنڈز جاری نہیں کئے ہیں جس کے نتیجہ میں پراجکٹ کی تکمیل میں تاخیر ہورہی ہے۔ مرکزی وزیر ریلویز نے اس سلسلہ میں مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ضروری منظوری دینے کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت پر انحصار کئے بغیر دوسرے مرحلہ کے کاموں کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ وینکٹ ریڈی نے کہاکہ ایم ایم ٹی ایس سرویس کی توسیع سے یادگیر گٹہ جانے والے یاتریوں اور حیدرآباد میں ملازمت اور تجارت کیلئے آنے والے افراد کو سہولت ہوگی۔ ر