ریاست میں 5040 نشستیں، جاریہ سال کٹ آف مارکس میں 10نمبر کم ہونے کے امکانات
حیدرآباد ۔ 25جولائی ( سیاست نیوز) ایم بی بی ایس نشستو ں کے معاملے میں تلنگانہ کو سارے ملک میں ساتواں مقام حاصل ہے ۔ اس معاملہ میں ٹاملناڈو سرفہرست ہے جہاں 10,725 نشستیں ہیں ۔ 10,145 نشستوں کے ساتھ کرناٹک دوسرے مقام پر ہے ۔ مہاراشٹرا میں 9895 نشستیں ، اترپردیش میں 9053 اور تلنگانہ میں 5040 نشستیں ہیں ۔ مرکزی محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی جاری کردہ رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے ۔ حکومت نے آئندہ طبی تعلیمی سال میں مزید 8نئے میڈیکل کالجس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعہ 1200 ایم بی بی ایس کی نشستیں دستیاب ہوں گی ۔ نیشنل میڈیکل کمیشن کی جانب سے اس کی منظوری کا انتظار ہے ۔ مرکزی محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 91,927 ایم بی بی ایس کی نشستیں ہیں جبکہ سال 2017-18 میں ایم بی بی ایس کی جملہ 67,523 نشستیں تھیں ۔ پانچ سال کے دوران ایم بی بی ایس کی نشستوں میں 24,404 نشستو ں کا اضافہ ہوا ہے جس میں ایمس کی نشستیں بھی شامل ہیں ۔ ملک بھر کے جملہ 322 گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں 48,212 نشستیں ہیں جبکہ 290 خانگی میڈیکل کالجس میں 43,915 نشستیں ہیں ۔ ملک بھر میں خانگی میڈیکل کالجس سے زیادہ سرکاری میڈیکل کالجس میں نشستیں ہیں ۔ تاہم تلنگانہ کے 11 سرکاری میڈیکل کالجس میں 1840 نشستیں ہیں جبکہ 23 خانگی میڈیکل کالجس میں 3200 نشستیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ کٹ آف مارکس گذشتہ سال کے بہ نسبت 10مارکس کم ہونے کے امکانات ہیں ۔ سال 2020 نیٹ میں جنرل کٹ آف مارکس 147 او بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی کے کٹ آف مارکس 113 مقرر تھے ۔ سال 2021 نیٹ جنرل کٹ آف مارکس 138 او بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی کٹ آف مارکس 108 مقرر تھے ۔ اس سال جنرل کٹ آف مارکس 125 تا130کے درمیان ہونے کے امکانات ہیں ۔ او بی سی ۔ ایس سی ، ایس ٹی کٹ آف مارکس 100 مارکس ہونے کے امکانات ہیں ۔ ملک بھر میں ایک لاکھ تک رینک حاصل ہونے والوں کو میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس نشست حاصل ہوسکتی ہے ۔ ن