ایم نرسمہلو کی کل ٹی آر ایس میں شمولیت

   

حیدرآباد ۔ 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) سینئر قائد سابق وزیر ایم نرسمہلو 18 اکٹوبر کو ٹی آر ایس میں شامل ہونگے۔ تلگودیشم سے سیاسی سفر کا آغاز کرنے والے ایم نرسمہلو 5 مرتبہ اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے۔ ایک مرتبہ وزارت میں شامل رہے۔ درمیان میں ایک مرتبہ کانگریس ٹکٹ پر منتخب ہوئے دوبارہ تلگودیشم میں شامل ہوگئے۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بھی تلگودیشم سے وابستہ رہے۔ ایک سال قبل بی جے پی میں شامل ہوئے۔ بی جے پی میں وہ مقام نہیں ملا جس کی وہ توقع کررہے تھے۔ دلت بندھو اسکیم کا جائزہ لینے کل جماعتی اجلاس میں شرکت کی، جس پر انہیں پارٹی سے معطل کردیا تھا۔ حالیہ اسمبلی سیشن میں انہوں نے اسمبلی پہنچ کر چیف منسٹر سے ملاقات کی تھی تب انہیں پارٹی میں شمولیت کی منظوری دی گئی ۔ 18 اکٹوبر کو دوپہر 2 بجے نرسمہلو تلنگانہ بھون میں چیف منسٹر کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شامل ہونگے۔ن