ایم پی:پنشن اسکیم کیلئے ملازمین کااحتجاج اور ہڑتال

   

جبل پور: راجستھان میں پرانی پنشن اسکیم کے نفاذ کے بعد مدھیہ پردیش میں بھی اس کی مانگ زور پکڑ رہی ہے۔ ایک طرف جمعہ کو جہاں ملازمین کی تنظیموں نے پوری ریاست میں احتجاج اور ہڑتال کی ،وہیں دوسری طرف اپوزیشن بھی اپنے مطالبات کو لے کر حکومت کو گھیرنے کے لیے تیار ہے۔ریاست کے سابق وزیر خزانہ ترون بھنوت نے پرانی پنشن اسکیم کو لے کر حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔سابق وزیر خزانہ ترون بھنوت نے کہا کہ جب ایک ریاستی حکومت ملازمین کے مفاد میں کام کر سکتی ہے تو دوسری ریاستی حکومت کیوں نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان حکومت نے ملازمین کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانی پنشن اسکیم کو لاگو کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔اسی طرح مدھیہ پردیش حکومت کو بھی ریاست کے ہزاروں ملازمین کے مفادات کے لیے پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرنا چاہیے۔