ایم پی۔ دلت سرپنچ کا کہنا ہے کہ اسکول میں پرچم کشائی کے لئے مدعو نہیں کیاگیا۔کی جارہی ہے تحقیقات

,

   

درایں اثناء‘ سابق یونین منسٹر او رکانگریس لیڈر ارون یادو نے اہروار کے الزامات پر چیف منسٹر سے ایک جواب مانگا ہے۔
ویدیشا۔ایک عہدیدار نے کہاکہ ایک دلت سرپنچ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں یوم آزادی کے موقع پر مدھیہ پردیش کے ویدیشا ضلع کے ایک گاؤں کے اسکول میں ترنگا لہرانے کے لئے انہیں مدعو نہیں کیا گیا اور پرنسپل پر ان کے خلاف ذات پات کے ریمارکس کئے ہیں۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ذات پات کے تبصرے پر سرپنچ باری لال اہیروار کے لگائے گئے الزامات میں ایک جانچ کی جارہی ہے۔بھگونت پور گاؤں کے اہیروار نے کہاکہ انہیں مقامی اسکول کے پرنسپل نے یوم آزادی کے موقع پر موعو نہیں کیا۔

اہیروار نے کہاکہ پرنسپل نے ان کے خلاف ذات پات کے ریمارکس بھی کئے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیاہیکہ پنچایت راج ایکٹ کے مطابق اسکول میں ترنگا لہرانے کا مجاز سرپنچ ہے۔

تاہم سب ڈویثرنل مجسٹریٹ(ایس ڈی ایم) ہرشل چودھری نے کہاکہ اہیروار نے پنچایت دفتر میں پرچم کشائی کی مگر سرپنچ اسکول میں ایسا کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ذات پات پر مشتمل ریمارکس کے متعلق لگائے گئے الزامات پرچودھری نے کہاکہ ایک ”جن پڈ پنچایت“ عہدیدار اس کی جانچ کریں گے اورقانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

درایں اثناء‘ سابق یونین منسٹر او رکانگریس لیڈر ارون یادو نے اہروار کے الزامات پر چیف منسٹر سے ایک جواب مانگا ہے۔