ایم پی میں ٹیچرکے ہاتھوں سے پیٹائی کے بعد 13سالہ لڑکے کو اندرونی چوٹ

,

   

گھر والوں نے الزام لگایاہے کہ میوزک ٹیچر ریشبھ پانڈے نے کلاس کے دوران لڑکے کو مارا ہے۔
بھوپال۔ایک 13سالہ لڑکا اس وقت اندرونی چوٹ کاشکار ہوگیا جب مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں ایک خانگی اسکول ٹیچر نے اس کوتمانچہ رسید کیا‘ گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ زندگی او رموت کی اب جنگ لڑرہا ہے۔

لڑکے کی پہچان انوج شکا کے طور پر ہوئی ہے جس کا اس سے قبل ریوا میں سنجے گاندھی اسپتال میں علاج کیاجارہا تھا اور اب سرجری کے ایک ناگپور کے ایک خانگ اسپتال کو منتقل کیاگیاہے۔ لڑکے کے گھر والوں نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ پچھلے چار دنوں سے وہ عارضی تنفسی نظام پر ہے اور اس کی سرجری کی جاچکی ہے۔

ریوا کے ایک خانگی اسپتال میں داخل کیا جائے والا یہ لڑکا میوزیک کلاسیس میں شامل ہوتاتھا۔گھر والوں نے الزام لگایاہے کہ میوزک ٹیچر ریشبھ پانڈے نے کلاس کے دوران لڑکے کو مارا ہے۔

انہوں نے الزا م لگایاکہ ایم ایل سی رپورٹ میں واضح طور پر اس بات کا ذکر کرنے کے باوجود کہ ٹیچر کی پیٹائی کے سبب وہ زخمی ہوا ہے‘مذکورہ اسکول انتظامیہ نے پانڈے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

ریوا کے اسپیشل ایس پی انل سونکر نے کہاکہ 11ستمبر کو گھر والوں نے پولیس میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔ سونکر نے کہاکہ ”گھر والوں نے 11ستمبر کو پولیس میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔

تحقیقات کے دوران پایاگیا ہے کہ میوزک ٹیچر ریشبھ پانڈے رود رشک پہنے ہوئے تھے جو لڑکے کے چوٹ کا سبب بناہے

۔ ٹیچر کے خلاف ائی پی سی کی دفعات 308‘323‘اور جے جے ایکٹ مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ مزیدتحقیقات ابھی جاری ہے“۔