اینٹی وائرل انجکشن کی زائد قیمت پر فروخت کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد : اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایمپوئیرسن بی انجکشن کو زائد قیمت میں فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے 23 سالہ جی منیش ساکن پرگتی نگر کوکٹ پلی کو گرفتار کرلیا۔ منیش طالب علم بتایا گیا ہے۔ جو اس اینٹی وائرل انجکشن کو غیر مجاز طریقہ سے سرور نگر کے حدود میں فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس نے ایک انجکشن کی قیمت 35 ہزار روپئے مقرر کی تھی۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 5 انجکشن ضبط کرلئے اور سرور نگر پولیس کے حوالے کردیا۔