اینڈریو پر جنسی زیادتی کے الزامات سے ملکہ برطانیہ پریشان

   

لندن :ملکہ برطانیہ ورجینیا رابرٹس کے شہزادہ اینڈریو پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے جنسی زیادتی کے الزامات لگانے کی وجہ سے پریشانی اور شدید دباو کا شکار ہوگئی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، شاہی مبصر روبرٹ بیل کا کہنا ہے کہ’ اس مقدمے کی طویل عرصے سے چلی آنے والی بادشاہت کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔’شاہی مبصرکا کہنا ہیکہ شہزادہ اینڈریو کا اسکینڈل ملکہ کے لیے ایک اور مشکل صورتحال ہے جبکہ یہ سال پہلے ہی شاہی محل کے لیے بہت مشکل سال رہا ہے۔ جب شاہی مبصر سے پوچھا گیا کہ’ کیا شاہی خاندان نے پہلے کبھی ایسی صورتحال کا سامنا کیا ہے ؟’ ،توانہوں نے جواب دیا کہ ‘ انہیں نہیں لگتا کہ ایسا کبھی ہوا ہو۔‘‘