این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف آج اہم کنونشن

   

احاطہ ’سیاست‘ میں میدھا پاٹیکر ، جسٹس بی چندر کمار اور میگسسے ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر سندیپ پانڈے خطاب کرینگے

حیدرآباد۔/8 جنوری، ( سیاست نیوز) سارے ملک میں این آر سی، سی اے اے ، این پی آر کے خلاف مہم شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اس مہم میں طلبہ سے لیکر عام ہندوستانی شہری بھی شامل ہورہے ہیں۔ اس مہم کی خوبی یہ ہے کہ بلا لحاظ مذہب و ملت ذات پات رنگ و نسل عوام مودی حکومت کے خلاف متحد ہوچکے ہیں۔ نوبل لاریٹ امرتیہ سین جیسی عظیم شخصیتوں نے شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کو غیر دستوری اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ کو چاہیئے کہ مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے اس قانون کو یکسر مسترد کردے ۔ بہر حال آپ کو یہ بتانا ہے کہ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف 9 جنوری بروز جمعرات ایک قومی کنونشن کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں میگسسے ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر سندیپ پانڈے، سماجی جہد کار میدھا پاٹیکر اور جسٹس ( ریٹائرڈ ) پی چندرا کمار خصوصی طور پر شرکت اور خطاب کریں گے۔ یہ کنونشن سندریہ وگنانا کیندرم باغ لنگم پلی حیدرآباد میں صبح 10 بجے تا دوپہر ایک بجے منعقد ہوگا۔
AIOSO
کے قومی صدر مسٹر راج شیکھر وی این صدارت کریں گے۔ مقررین میں سی پی آئی کے سابق رکن پارلیمنٹ سید عزیز پاشاہ ، ویربھدرا سابق ایم پی سی پی ایم ، پروفیسر پی ایل ویشورراؤ سابق پرنسپل عثمانیہ یونیورسٹی ، جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر ’سیاست‘ ، سی ایچ پرمیلا کنوینر کنسرنڈ سٹیزنس آف انڈیا تلنگانہ، کے سریدھر سنٹرل کمیٹی ایس یو سی پروفیسر انور خان، ڈاکٹر کمار
(BAMCEF)
ریاستی صدر دسرم نائیک
(LHPS)
، وی پربھاکر
(YHPS) ، سریندر سنگھ
( سینئر سماجی کارکن ) اسول لکشمن
(BKM)
سیو انڈیا کمیٹی کقائدین ڈاکٹر ستار خان، پی اے سی جنرل سکریٹری، سید ماجد شطاری ، عثمان الھاجری (DWPC) ، پی تیجا، مصطفی محمود، منہاج قریشی، حیات حسین حبیب، ثناء اللہ ( کوآرڈینیٹر ) ڈاکٹر آرگنگارام کو آرڈینیٹر سیو انڈیا کمیٹی شامل ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ مودی حکومت مذہب کی بنیاد پر سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر لاتے ہوئے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی خواہاں ہے۔ ایسے میں ہمارے برادران وطن جس انداز میں مذکورہ سیاہ قانون کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ ایسے میں ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ اس کنونشن کو کامیاب بنائیں۔