این آر سی : اپیل کی آخری تاریخ میں حکومت کی توسیع

   

نئی دہلی ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) این آر سی /24 مارچ 1971 ء کو ہندوستان میں داخل ہونے والے شہریوں کی شناخت کی دستاویز ہے ۔ اس میں اندیشہ ہے کہ 40 لاکھ رافراد ہندوستانی شہریت سے محروم ہوجائیں گے ۔ چنانچہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فہرست کے خلاف اپیل کرنے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کی جائے اور اسے 60 دن سے 120 دن کردیا جائے ۔ اس مہلت کا نفاذ قطعی این آر سی کی اشاعت کی تاریخ سے ہوگا اور جن لوگوں کے نام فہرست میں ہذف کئے گئے ہوں وہ غیرملکی ٹریبونلس میں اس کے خلاف اپیل کرسکیں گے ۔ حکومت نے کہا کہ ریاستوں کو چاہئیے کہ وہ ہر فرد کو جس کا نام ہذف کیا گیا ہو پورا موقع فراہم کریں ۔ حکومت نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اگر این آر سی میں کسی شخص کا نام موجود نہ ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ وہ غیرملکی ہے ۔