این ائی اے نے علی گڑھ اسٹوڈنٹ کو کیاگرفتار‘ یو پی اے ٹی ایس نے دو بنگلہ دیشیوں کواٹھایا

,

   

این ائی اے نے انکشاف کیاہے کہ غیر ملکی نژاد ائی ایس ائی ایس کے ہینڈلرس سے رابطے میں تھا‘ جو بھرتی کے عمل میں اس کی رہنمائی کیاکرتے تھے
علی گڑھ/سہارنپور۔ ایک اہلکار کی جانکاری کے مطابق مذکورہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے)نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو)کے ایک طالب علم19سالہ فیضان انصاری کو ائی ایس ائی ایس کی مدد کرنے پر گرفتار کرلیاہے۔

دوسری جانب سہارنپور سے دو بنگلہ دیشی شہریوں کو اترپردیش مخالف دہشت گرد دستہ (یوپی اے ٹی ایس) نے گرفتار کیا ہے۔ فرضی دستاویزات کااستعمال کرتے ہوئے یہ دونوں مذکورہ ضلع میں ہندوستانی شہری کی حیثیت سے رہ رہے تھے۔

ان کی شناخت26سالہ حبیب اللہ مصبح اور 35سالہ احمد اللہ کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ این ائی اے کے ذرائع نے بتایاکہ جھارکھنڈ کے لوہر دگاضلع میں فیضان کے گھر اورعلی گڑھ میں اس کرائے کے کمرے کی تلاشی 16اور 17جولائی کو لی گئی تھی‘ جہاں سے کئی الکٹرانک آلات اور مجرمانہ مواد/دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں۔

این ائی اے نے کہاکہ ”فیضان نے اپنے ساتھیوں اور دیگر نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر‘ ہندوستان میں ائی ایس ائی ایس کی سرگرمیوں کی حمایت کرنے اور مختلف سوشیل میڈیاپلیٹ فارمزپر تنظیم کے پروپگنڈے کو پھیلانے کے لئے سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ ایک مجرمانہ سازش رچی تھی۔اس سازش کامقصد ائی ایس ائی ایس کی جانب سے ہندوستان میں پرتشدد دہشت گردانہ حملے کرنا تھا“۔

تحقیقات سے پتہ چلاہے کہ فیضان اور اس کے ساتھیوں نے دولت اسلامیہ سے وفاداری کا عہد کیاتھا۔وہ ہندوستان میں ائی ایس ائی ایس کے کیڈر بیس میں مذہب تبدیل کرنے والے نئے افراد میں شدت پسندی پیدا کرنے اور ہندوستان میں ائی ایس ائی ایس سے جوڑنے کام پرمامور تھے۔

این ائی اے نے انکشاف کیاہے کہ غیر ملکی نژاد ائی ایس ائی ایس کے ہینڈلرس سے رابطے میں تھا‘ جو بھرتی کے عمل میں اس کی رہنمائی کیاکرتے تھے۔درایں اثناء اے ٹی ایس کے اہلکاروں نے کہاکہ حبیب اللہ خود کو نظیر اور احمد اللہ بطور عبدالاول کے طور پر پیش کررہاتھا۔

اے ٹی ایس نے ایک سیم کارڈ دو موبائیل چیپس‘ آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی‘ پاسپورٹ سیو کیندر کی رسید کی ایک فوٹو کاپی‘10روپئے کے اسٹامپ پیپر پربنائے گئے حلف نامہ کی ایک فوٹو کاپی‘ راشن کارڈ کی فوٹو کاپی‘ وبنگلہ دیش حکومت کے ووٹر ائی ڈی کار‘ فینو بینک پاس بک کی فوٹوکاپی‘ فوٹو کاپی ڈچ بنگلہ بینک‘ پیدائش کاصداقت نامہ (آسام)‘ پین کارڈ کی فوٹو کاپی‘ جمعیت الاسلامیہ خانقاہ مدنی(اُردو زبان) مدرسہ کے لیٹر کی ایک فوٹو کاپی اور1700روپئے حبیب اللہ او راحمد اللہ کے پاس سے ضبط کئے‘ انہیں ایک موبائیل فون‘ دو سیم کارڈس‘ ایک بنگلہ دیشی پاسپورٹ‘ ایک ہندوستانی ووٹر ائی ڈی کارڈ‘ ایک پین کارڈ اور 1230روپئے بھی برآمد کئے ہیں۔

لاء اینڈآرڈر کے اسپیشل ڈائرکٹر جنرل پرشانت کمارنے کہاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں نے اپنے بنگلہ دیشی شہری ہونے او رغیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرکے آنے کی بات تسلیم کرلی ہے۔