این ائی اے نے کیرالا پی ایف ائی معاملہ میں عبوری چارج شیٹ داخل کی

,

   

این ائی اے نے 59ملزمین کے خلاف ایک جامع چارج شیٹ داخل کی تھی
نئی دہلی۔ کیرالا پی ایف ائی معاملے میں جانچ کے ساتھ پاپولر فرنٹ آف انڈیاکے داخلی حصہ کے ایک اہم کے وی ساحر کے خلاف ایک عبوری چارج شیٹ داخل کرنے کی این ائی اے نے منگل کے روز جانکاری دی ہے۔

ایجنسی کے ایک ترجمان نے کہاکہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے) نے ساحر کے خلاف ایک عبوری چارج شیٹ داخل کی ہے جو پی ایف ائے کے کیرالا میں درج ایک معاملے کا ملزم ہے۔ساحر جو پالکاڈ کا رہنے والا ہے اور پی ایف ائی کا پٹامبی علاقے کا سکریٹری ہے‘ کو این ائی اے کی فرار لوگوں کا سراغ لگانے والی ٹیم نے اسی سال مئی کے مہینے میں حراست میں لیاتھا۔

مذکورہ اہلکار نے کہاکہ پچھلے سال 16اپریل کے روز سرینواسن نامی فرد کو نشانہ بناکر قتل کرنے کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہونے کے بعد سے ساحر فرار تھا۔ مذکورہ اہلکار نے کہاکہ ”وہ پی ایف ائی کی حملہ کرنے والی ٹیم کا لازمی حصہ تھاجو دہشت گردانہ کاروائیو ں کو انجام دینے میں ملوث ہیں۔

اب اس پرغیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام)ایکٹ (یو اے پی اے)اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت متعدد الزامات کاسامنا ہے۔این ائی اے نے 59ملزمین کے خلاف ایک جامع چارج شیٹ داخل کی تھی۔

این ائی اے نے گذشتہ سال ستمبرمیں پی ایف ائی اور اس کے لیڈروں او رکیڈروں کی طرف سے مختلف طبقات کے لوگوں کے درمیان فرقہ وارانہ تفریق پیدا کرنے کی مجرمانہ سازش کی تحقیقات کے لئے ایک کیس درج کیاتھاتاکہ بنیاد پرستی کے ذریعہ مسلم نوجوانوں کو گمراہ کرسکے‘ انہیں ہتھیا ر چلانے کی تربیت دی جاسکے۔

ہندوستان میں 2047تک اسلامی حکمرانی قائم کے حتمی مقصد کے ساتھ دہشت گردی اور تشدد کی کارائیوں کے لئے فنڈس اکٹھا کرنے کا ایک معاملہ درج کیاتھا۔اہلکار نے بتایاکہ باقی 10مفرور ملزمان کا پتہ لگانے اور ان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔