این آرآئی یوسف علی نے کرشنن کیلئے ایک کروڑ قصاص ادا کیا

,

   

ایک سوڈانی کی ہلاکت پرکرشنن سزائے موت سے بچ گیا

دبئی: معروف این آر آئی ایم اے،ہمدرد، متحدہ عرب امارات میں مقیم ہندوستانی تاجر اور ارب پتی ایم اے یوسف علی نے متحدہ عرب امارات میں شزائے موت پانے والے ہندوستانی شخص کو بچانے کے لئے ایک کروڑ روپئے کا قصاص (سزائے موت کو روکنے کیلئے ادا کیا جانے والا ہرجانہ ) ادا کیا ہے۔اطلاع کے مطابق ایک 45 سالہ ہندوستانی شہری کرشنن سنہ 2012 میں ایک سوڈانی لڑکے کو سڑک حادثے میں ہلاک کرنے کے الزام میں متحدہ عرب امارات میں سزائے موت کی سخت سزا پاچکا تھا۔ وہ یقین نہیں کرسکتا تھا کہ اسی کبھی اس سزا سے چھٹکارہ مل جائے گا۔کرشنن کو ممتاز این آر آئی تاجر ایم اے یوسف علی نے سزائے موت سے بچا لیا۔ جنھوں نے اپنے “بلڈ منی” کی ادائیگی کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپئے کی مدد کی۔کرشنن کا تعلق کیرالا سے ہے ، متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ نے ستمبر 2012 میں اس وقت لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور اسی حالت میں ایک شخص کو ہلاک کرنے کے الزام میں سزائے موت کا اعلان کیا تھا۔ یہ سوڈانی نوجوان کے قتل کا الزام ثابت ہوا تھا۔جب سے افراد خاندان اور دوست بغیر کسی کامیابی کے کرشنن کی رہائی کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں ، خاص طور پر جب متاثرہ افراد کا کنبہ پہلے ہی واپس چلا گیا تھا اور سوڈان میں آباد ہوچکا تھا۔