این ایل ایم سی کو کابینی منظوری

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے نیشنل لینڈ مونیٹائزیشن کارپوریشن (این ایل ایم سی) کو حکومت کی مکمل ملکیت والی کمپنی کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا ابتدائی مجاز حصص سرمایہ 5000 کروڑ روپے ہے اور اس کا ادا شدہ حصص سرمایہ 150 کروڑ روپے ہے ۔ این ایل ایم سی سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے اضافی اراضی اور عمارات کے اثاثوں کی مونیٹائزیشن کا کام کرے گی۔ یہ تجویز 2021-22 کے بجٹ اعلان کی پیروی میں آئی ہے ۔