کابل : افغانستان میں خاتون این جی او ورکرز پر حالیہ پابندی ایک ایسے وقت پر جاری ہے جب تباہ حال آبادی پر سرد موسم کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انٹر نیشنل ریسکیو کمیٹی یا آئی آر سی کی انتہائی ضرورت مند افراد تک پہنچنے اور دشوار گزار علاقوں میں فراہمی کی صلاحیت خواتین کے عملے سے وابستہ ہے۔ افغانستان میں خواتین کی سربراہی والے 82 فیصدخاندان خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہیں جو مردوں کی سربراہی والے گھرانوں سے 32 فیصد زیادہ ہیں۔