این ڈی سی کورس کے فیکلٹی اور اراکین کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

   

نئی دہلی: 63ویں نیشنل ڈیفنس کالج کورس کے فیکلٹی اور کورس کے اراکین نے آج راشٹر پتی بھون میں صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرموسے ملاقات کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج سکیورٹی کے ہمارے خدشا ت علاقائی سالمیت کے تحفظ سے آگے بڑھ چکے ہیں اور اس میں معیشت ، ماحولیات ، توانائی کے تحفظ سمیت دیگر امور کے ساتھ ساتھ فلاح وبہبودکے دیگر شعبے شامل ہیں۔مسلح افواج کا کرداربھی روایتی فوجی معاملات سے آگے بڑھ چکا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ پیچیدہ دفاعی اور سکیورٹی ماحولیات میں مستقبل کے تنازعات کے لئے زیادہ مربوط کثیر ریاستی اورکثیر ایجنسی کے طریقہ کار کی ضرورت ہوگی۔لہٰذا این ڈی سی کورس ایک جامع انداز میں مستقبل کے پیچیدہ سکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لئے ملٹری اور سول سروسز کے افسران کو تیار کرنے میں ایک اہم کردار کرتا ہے ۔