ایودھیا : رام جنم بھومی چھیتر کی مندر تعمیر کمیٹی کی میٹنگ میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔ تعمیر کمیٹی کے صدر نرپیندر مشرا نے بتایا کہ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے ذمہ داروں کے ساتھ مندر کی تعمیراتی کام کے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مندر تعمیر میں جو خامی پائی گئی اسے جلد از جلد پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انجینئروں کے ساتھ مندر شاہراہ کا جائزہ لیا گیا۔ راستے میں دھوپ اور بارش سے بچاؤ کیلئے بنائے گئے نوپی مقام کو بھی دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ اسکینر اور سرچ سنٹر کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مندر کی سیڑھیاں تیار ہوگئی ہیں باقی کام بھی وقت پر پورا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔