ایودھیا میں مسجد کی تعمیر کے ٹرسٹ میں سرکاری نمائندے شامل کرنے کی عرضی مسترد

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اجودھیا میں مسجد کی تعمیر کے لئے تشکیل انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ میں کسی سرکاری نمائندے کو شامل کرنے کا حکم دینے سے جمعہ کو انکار کردیا۔جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے ششیر چترویدی کی مفاد عامہ کی عرض سرے سے خارج کردی۔ عداتل نے کہا کہ اجودھیا میں مسجد کے لئے قائم ٹرسٹ کے مرکز یا پھر ریاستی حکومت کا کوئی بھی نمائندہ شامل نہیں ہوگا۔عرضی گزار نے اجودھیا میں رام مندر ٹرسٹ کی طرح ہی پانچ ایکڑ کی متبادل اراضی مسجد کی تعمیر کے لئے تشکیل ٹرسٹ میں بھی حکومت کے نمائندے شامل کرنے کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کو حکم دینے کا مطالبہ کیا تھا۔