ایودھیا کیلئے محمد جمال الدین بنا رہے ہیں شری رام کی مورتیاں

   

نئی دہلی: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے باراسات شہر سے مذہبی ہم آہنگی کی ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بہت سے ہندووں کو ایودھیا میں رام مندر کے عظیم الشان افتتاح کا بے تابی سے انتظار ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس موقع کی شان بڑھانے کے لئے دو مسلمان مجسمہ ساز دن رات محنت کر رہے ہیں۔ محمد جمال الدین اور ان کا بیٹا ایودھیا میں رام مندر کی سجاوٹ کے لیے ہندو دیوتا رام کی مورتیاں بنانے میں مصروف ہیں۔ ایودھیا کو بھگوان شری رام کی رام راجیہ کی یاد دلانے والے شہر میں تبدیل کرنے کی کوشش زوروں پر ہے۔واضح ہوکہ بابری مسجد کے مقام پر ایودھیا میں بننے والے رام مندر کے عظیم الشان افتتاح کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس ایونٹ کو تاریخی بنانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔اس تقریب میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) بھی اہم کردار ادا کرے گا۔