ایودھیا کے سنت کو تاج محل میں داخل ہونے سے روکنے پر تنازعہ

   

آگرہ: اترپردیش کے ضلع آگرہ میں واقع تاج محل کا دیدار کرکے لئے اجودھیا سے پہنچے ایک سنت کو وہاں تعینات سیکورٹی اہلکار نے داخلہ دینے سے صاف طور سے منع کردیا جس سے اس پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب ایودھیا کے چھاؤنی علاقے سے آئے سنت جگد گرو پرمہنساچاریہ اور ان کے تین شاگرد’ ڈنڈ کمنڈل ‘کے ساتھ تاج میں داخل ہوئے لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے سنتوں کے ہاتھ میں لوہے کا ڈنڈا ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی)، جو تاج محل کی دیکھ بھال کر رہا ہے ، بعد میں واضح کیا کہ تینوں سنت لوہے کی چھڑی کے ساتھ داخلہ چاہتے تھے ، لیکن سیاحت کے معیار کے مطابق انہیں لوہے کی سلاخوں کے ساتھ داخلے کی اجازت دینا ممکن نہیں تھا۔ دوسری طرف سنت لوہے کی چھڑی کے بغیر جانے کو تیار نہیں تھے ۔