ایٹم بم محفوظ، پاکستان پُراعتماد : عمران خان

   

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے دورہ پر نیوکلیئر فیسلیٹی کامعائنہ کیا اور پروگرام سے وابستہ ماہرین کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن کاکردار اطمینان بخش ہے، ایٹم بم محفوظ،پاکستان پر اعتماد ہے۔اس موقع پروزیراعظم کو اعلیٰ کمان نے اسٹرٹیجک پروگرام کے حوالے سے بریفنگ بھی دی،نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں عمران خان کا استقبال جنرل ندیم رضا اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے کیا۔دوسری جانب وزیراعظم نے ایک پیغام میں FBRکو شاباشی دیتے ہوئے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار ایک سال کے دوران 4ہزارارب سے زائد ٹیکس جمع کیاگیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18فیصدزیادہ ہے،ٹیکس وصولیوں کا سنگ میل حکومت کی پالیسیوں کے باعث وسیع البنیاد معاشی بحالی کا عکاس ہے۔