نیویارک : 25جون ( یو این آئی ) امریکی کانگریس کی نگرانی کمیٹی کے سامنے بند کمرے میں ریکارڈ کروائے گئے بیان میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ میرے 3 خواتین کے ساتھ تعلقات رہے جبکہ بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو میرے 2 تعلقات کی معلومات تھیں۔بل گیٹس نے بتایا کہ جیفری ایپسٹین کو روسی برج کھلاڑی میلا انتونووا اور جوہری سائنس دان کریما نگماتولینا کے ساتھ میرے تعلقات کا علم تھا، بل گیٹس نے کاروباری شخصیت ایلس جیکبز نیسلروڈٹ کے ساتھ بھی تعلق کا اعتراف کیا ہے۔بل گیٹس کے مطابق یہ تعلقات ایپسٹین کے ساتھ میری ملاقاتوں سے متعلق نہیں تھے تاہم ایپسٹین ان معلومات اور بعض جھوٹے دعوؤں کو استعمال کر کے مجھے دوبارہ رابطے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایپسٹین نے کبھی براہِ راست بلیک میل نہیں کیا لیکن سامنے ا?نے والی کچھ ای میلز سے لگتا ہے کہ وہ ایسا کرنے پر غور کر رہا تھا۔بل گیٹس نے ایپسٹین کے جرائم سے کسی بھی طرح کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایپسٹین کی مجھ سے ملاقاتیں زیادہ تر فلاحی منصوبوں اور ممکنہ عطیہ دہندگان سے رابطوں کے سلسلے میں ہوئیں۔بل گیٹس کے مطابق انہوں نے 4 سال کے دوران ایپسٹین سے تقریباً 12 سے 14 ملاقاتیں اور 2 ویڈیو کالز کیں۔