ہندوستان اور چین پر امریکہ کے عائد کردہ ٹیرف کے دوران کمپنی کا اقدام
حیدرآباد ۔20۔اگسٹ(سیاست نیوز) امریکہ کی جانب سے ہندستان اور چین پر ٹیرفک عائد کئے جانے اور ان ممالک کے درمیان جاری ’’ٹیرف ‘‘ کے تنازعہ کے دوران امریکی موبائیل ساز کمپنی ’ایپل ‘ نے اپنے نئے ماڈل Apple 17کو مکمل طور پر ہندستان میں تیار کرنے کافیصلہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی کمپنیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کے باوجود ’ایپل‘ نے ہندستان میں موجود اپنی فیکٹریوں میں نئے ماڈل APPLE 17کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے اور کہا جا رہاہے کہ کرناٹک اور تمل ناڈو میں موجود ایپل کی فیکٹریوں میں یہ نئے موبائیل تیار کئے جانے لگے ہیں جو کہ دنیا بھر میں فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ایپل جو کہ مختلف ممالک میں اپنے موبائیل میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور اشیاء کی خریدی کرتے ہوئے انہیں کئی ممالک میں یکجا کیا کرتا ہے اور چین سے موبائیل میں استعمال کی جانے والی کئی اشیاء برآمد کی جاتی تھیں ان کے بجائے اب وہ ٹکنالوجی ہندستان میں ہی تیار کی جائے گی اور ایپل کے نئے ماڈل ہندستان میں تیار کئے گئے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ’ایپل‘ کمپنی نے پہلی مرتبہ اپنے کسی پراڈکٹ کو مکمل ایک جگہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلہ کے تحت ریاست کرناٹک میں فاکسکان کمپنی کے علاوہ تمل ناڈو میں موجو دٹاٹا گروپ کے نئے پلانٹ میں تیار کرنے کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔کمپنی کے ذرائع کے مطابق ہندستان کے 5 مختلف مقامات پر موجود فیکٹریوں میں ’ایپل‘ کمپنی کے تیار کردہ موبائیل سیریز 17 کے فون کی تیاری کا عمل شروع کیاجاچکا ہے اور دنیا بھر میں جو فون سربراہ کئے جائیں گے وہ ہندستان میں تیار کئے ہوئے ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایپل کمپنی نے ٹیرف کی جنگ کے دوران مختلف ممالک کے ٹیرف عائد ہونے سے محفوظ رہنے کے لئے یہ اقدام کیا ہے جو کہ کمپنی کے مفاد میں ہے اسی لئے ہندستان میں مکمل فون کی تیاری بلکہ کمپنی کی جانب سے بازار میں لائے جانے والے نئے I Phone 17 کے پرو ماڈل کو بھی ہندستان میں ہی تیار کیا جائے گا۔بتایاجاتا ہے کہ ہندستان میں تیار کئے جانے والے ایپل فون جاریہ سال اپریل تا جولائی کے دوران جو ہندستان میں تیار کرتے ہوئے مختلف ممالک کو روانہ کئے گئے ہیں ان کی جملہ مالیت 7.5بلین امریکی ڈالر ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران ہندستان میں ایپل کمپنی نے 17بلین ڈالر مالیت کے موبائیل فونس تیار کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک کو روانہ کئے ہیں۔سال گذشتہ کے مقابلہ میں ’ایپل ‘ کے بازار میں حصہ کا جائزہ لینے پر اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سال گذشتہ کے مقابلہ ہندستان میں ایپل کی تیاری و فروخت میں مجموعی اعتبار سے 60 فیصد ہواہے۔3