ایپل کے سی ای او نے ٹویٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے پر کبھی غور نہیں کیا

   

واشنگٹن : ٹویٹر کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے ہٹانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔مسک نے گزشتہ روز ایپل کے ہیڈ کوارٹر میں ایک میٹنگ کے بعد کہا ‘‘ اچھی بات چیت ہے ۔ ایپل انک کے ایپ سٹور سے ٹویٹر کو ممکنہ طور پر ہٹائے جانے کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کر دیا گیا ہے ۔ مسٹر ٹم نے واضح کیا کہ ایپل نے کبھی اس بارے میں غور نہیں کیا۔پیر کے روز مسک نے ایپل پر ٹویٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے بلاک کرنے کی دھمکی دینے کا الزام لگاتے ہوئے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ ایپل نے ٹویٹر پر اشتہارات بھی بند کر دیے ہیں۔ بعد میں انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کک کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا ‘‘یہاں کیا ہو رہا ہے ؟’’ ایپل نے مسک کے تازہ ترین ٹویٹ پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔ ایپل نے مسک کے پہلے ٹویٹس کا عوامی طور پر ردعمل نہیں دیا ہے ۔مسک نے اکتوبر میں ٹویٹر حاصل کیا تھا اور اس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد معطل شدہ اکاؤنٹس کو بحال کردیا ہے۔