ایچ سی اے صدر اظہر الدین نے کہاکہ انہیں بھیجی گئی وجہہ بتاؤ نوٹس غیر قانونی ہے

,

   

حیدرآباد۔ایچ سی اے صدر محمد اظہر الدین نے ان کے مخالفین کی جانب سے بھیجی گئی نوٹس کو ”بے بنیاد اور غیر قانونی“ قراردیاہے۔ یہاں پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اظہر الدین نے کہاکہ داغدار ممبرس جس کو احتساب کے معاملے میں بدعنوانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہ اس موقع پر نوٹس ارسال کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

اظہر نے کہاکہ”عوام کو اس بات کی جانکاری حاصل ہے کہ داغد ار ممبران جو بدعنوانی کے معاملے میں عدالت کے چکر کا ٹ رہے ہیں‘ عوام کے پیسوں کا غلط استعمال کرنے پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جس میں نائب صدر جان منوج‘ سکریٹری آر وجئے آنند‘جوائنٹ سکریٹری نریش شرما‘اور خازن سریندراگروال شامل ہیں“۔اظہر نے کہاکہ”ہر کسی کو دیکھنے کے لئے ان کے کارنامے عوامی ویب سائیڈ پر دستیاب ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”پچھلے دومہینوں سے میں جس کا ذکر کررہاہوں وہ یہ ہے۔ بدعنوانی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بدعنوان اقتدار پر برقرار رہیں گے۔یہ پیسے کا استعمال باصلاحیت کرکٹرز مگر غریبوں پر لگانا تھا مگر اس کا استحصال اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک یہ بدعنوان لوگ اقتدار میں رہیں گے“۔

انہوں نے کہاکہ”یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ یہ لوگ پہلے ہی تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں اور اس ضمن میں نوٹس پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے۔ لہذا کونسل اجلاس میٹنگ اس موقع پر وہ نہ تو منعقد کرسکتے ہیں اور نہ ہی صدر کو وجہہ بتاؤ نوٹس جاری کرسکتے ہیں۔ وہ لوگ کوئی بھی میٹنگ منعقد کرنے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ وہ تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں“۔

اظہر نے اپنی بات یہ کہتے ہوئے ختم کی کہ میں ادارے سے بدعنوانوں کو جب تک نکال نہیں پھینکوں گا اور ایچ سی اے کی شبہہ کو دوبارہ بحال کرنے تک خاموش نہیں بیٹھوں گا۔

ایچ سی اے میں تغلب کارائیوں پر تازہ تبدیلی میں جسٹس دیپک ورما نے سکریٹری آر وجئے آنند کے نام ایک وجہہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے جو سابق کے مواقع پر عدالت کو غلط پتہ فراہم کرنے کے الزامات کے متعلق ہے۔

مذکورہ سکریٹری نے درخواست کی تھی کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور جواب دینے کے لئے انہیں 15دنوں کی مہلت دی جائے۔ اس کے پیش نظر ان لائن سنوائی کی تاریخ مقرر کی جائے گی او رپہلے کی گئی شکایت پر فیصلے کیاجائے گا۔