ایڈیشنل ڈی سی پی لا اینڈ آرڈر ڈاکٹر ونت نے جائزہ لے لیا

   

نظام آباد۔ اڈیشنل ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر ڈاکٹر ونت نے آج پولیس کیمپ آفس پہنچ کر پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا سے اپنا جائزہ حاصل کیا ۔ واضح رہے کہ حکومت نے اڈیشنل ڈی سی پی اروند کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ونت کا تقرر کیا تھا ۔ یہ 2017 بیاچ کے آئی پی ایس ہے قبل از بھدرا چلم میں اڈیشنل ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھی ۔ حکومت نے انہیں اڈیشنل ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر نظام آباد مقرر کئے جانے پر پولیس کمشنر سے اپنا جائز ہ حاصل کیا مسٹر ونت نے ڈی سی پی اروند ، ڈپٹی کمشنر ، اوشا وشوناتھ سے ملاقات کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

عوام سے ٹیکہ لینے کی
خواہش۔ ضلع کلکٹر
نظام آباد ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج نظام آباد کے ڈیویژن 12,13,اور 14 کے دورہ کے موقع پر اس علاقہ کی عوام کو ٹیکہ اندازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ٹیکہ لینے کی خواہش کی ۔ کیونکہ اس علاقہ میں سب سے کم ٹیکہ اندازی ریکارڈ کی گئی ہے ٹیکہ اندازی کیلئے ہرشخص کا تعاون ناگزیر ہے ۔ اومیکران ویرینٹ ملک میں داخل ہوچکا ہے کرناٹک میں 2 کیسس بھی ظاہر ہوئے ہیں اور تیسرے مرحلہ کی وباء بھی آنے کے امکانات ہیں ۔ لہذا ہر شخص لازمی طور پر دو ٹیکہ لیتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں تاکہ کسی بھی صورت میں وباء سے متاثر نہ ہوسکے ۔