ایڈیشنل کلکٹر اور آر ڈی او کو بھینسہ ٹی آر ایس قائدین کی یادداشت

   


بھینسہ:بھینسہ ٹی آرایس ٹاؤن نائب صدرمحمد فاروق احمد صدیقی کی قیادت میں اے ایم سی نائب صدرنشین سید آصف ،رامو، سید مقیت ،شیخ محبوب پاشاہ ،محمد اقبال ،خالد خان، سید اعلٰی ہاشمی نے ودیگر ٹی آرایس قائدین نے آرڈی او دفتر پہنچکر انچارج آرڈی او و ضلع ایڈشنل کلکٹر ہیمنت بورکڑے کے نام تحریری نمائندگی پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھینسہ شہر اور رورل میں راشن دکانوں کو 15تاریخ کے بجائے جاریہ ماہ آخری تاریخ تک بحال رکھنے کے احکامات جاری کریں کیونکہ تلنگانہ حکومت کے جدید احکامات موبائیل اوٹی پی اور آئریش کے تحت راشن صارفین کو اجناس کی خریدی کے لئے کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں جس کی وجہ غریب عوام کافی پریشان حال اور کاروبار کو ترک کرتے ہوئے آدھار مراکز پر موبائیل نمبر کو آدھار سے لنک کروانے کیلیئے قطاروں میں ٹھہر نے پر مجبورہے اس ضمن میں تحصیل دفتر میں ڈپٹی تحصیلدار رامچندر کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس پر مذکورہ عہدیداروں نے اعلٰی حکام کو متوجہ کروانے کاتیقن دیا